سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکاکیخلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سلسلے میں لگائے جانے والے کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے نام کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ عثمان صلاح الدین ،بلال آصف اور میر حمزہ کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، کیمپ بلائے جانے والے دیگر کھلاڑیوں میں محمدعامر،محمدعباس،وہاب ریاض ،حسن علی،محمدرضوان،یاسرشاہ،محمداصغر،سمیع اسلم،بابراعظم،اسدشفیق،حارث سہیل،اظہرعلی،شان مسعود اور احمدشہزاد شامل ہیں ۔ٹریننگ کیمپ19 ستمبرسے23ستمبرتک قذافی سٹیڈیم میں جاری رہےگا اور دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز 28ستمبر سے شروع ہوگی ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite