یا اللہ خیر، سعودی عرب بھی لر ز اٹھا شہریوں میں خوف کی فضا چھا گئی

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں کے باعث نماص، بیشہ، عسیر اور باحہ کے رہائیشوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کی صبح نماص ، بیشہ، عسیر اور باحہ کے ملحقہ

علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پرشدت 4.0 کا ریکارڈ کی گی۔ زلزلے کا مرکز زیر زمین 9.1کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔رہائیشوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے درو دیواریں اور کھڑیاں لرز گئیں اور وہ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل گئے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite