آج کی دھماکہ خیز خبر : شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کی رات گئے آرمی چیف سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوگیا

آج کی دھماکہ خیز خبر : شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کی رات گئے آرمی چیف سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوگیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف کے لیے گڈ کاپ بننے کا وقت آ گیا ہے ۔ یہ اب اپنے کچھ لوگوں کے ہجوم کے سامنے گڈ کاپ بنیں گے اور کہیں گے کہ یہ جو مذاکرات یا جو بھی ڈیل ہوئی ہے میں
اس سے خوش نہیں ہوں ۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ اس سے ان دنوں کی یاد آتی ہے جب نواز شریف لندن سے واپس آئے تھے اور شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان رات گئے جنرل کیانی سے 2008سے 2013 تک خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے اور نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی راہ ہموار کرتے رہے۔ ایک طرف رات میں جنرل کیانی سے شہباز شریف اور چودھری نثار ملاقات کرتے تھے اور دوسری جانب دن میں نواز شریف کہتے تھے کہ میں تو فوج کے خلاف ہوں۔ جبکہ یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے سامنے آنیوالے تحفظات مسلم لیگ ن کی یکجہتی اور اتحاد پر کس حد تک اثراندازہونگے ؟،آنیوالے انتخابی عمل سے پہلے نوازشریف کی جا نشینی کا مسئلہ حل ہو گا یا مزید بگڑ جائیگا؟،شہبازشریف کیلئے چودھری نثارکی دوستی اہم ہے یا نوازشریف کی قیادت؟۔نجی ٹی وی چینل’’دنیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیاست کا جائزہ لیا جائے تو عدالتعظمیٰ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد توقعات ظاہر کی جا رہی تھیں کہ ان کی جماعت تتربتر ہو جائیگی لیکن نااہلی کے بعد پارٹی میں تقسیم کا عمل سامنے آنے کے بجائے الٹا اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite