سزا ملنے کا خوف یا کچھ اور؟ نواز شریف اور مریم نوازنے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک روانہ ہونے کی تیاریاں کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز تیزی سے اپنے منطقی انجام کی جانب گامزن

ہیں۔ ممکنہ طور پر شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز کے فیصلے رواں ماہ میں ہی آ جائیں گے۔رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ اسی باعث نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بیرون ملک روانہ ہونے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ممکنہ طور پر نیب کیسز کے فیصلے کا دن قریب آتے ہی مریم نواز اور ان کے والد بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کے بعد نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز دائر کیے گئے تھے۔ ان ریفرنسز کے فیصلے 6 ماہ کے اندر کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ اسی لیے امکان ہے کہ نیب ریفرنسز کے فیصلے رواں ماہ کے آخر تک آ جائیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite