پی ٹی وی حملہ کیس، عدالت سے عمران خان کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پی

ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے۔ عمران خان نے آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی اور انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite