مسلم لیگ (ن)کے اگلے سربراہ کے نا م کا اعلا ن کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے شہباز شریف کو نامزد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں مسلم لیگ ن کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔جس میں نواز شریف ،شہباز شریف کے علاوہ مریم نواز اور شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔اجلاس

میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے نواز نشریف نے بھی شہباز شریف کا نام تجویز کیا تھا اور مرکزی مجلس عاملہ نے بھی شہباز شریف کے نام پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارات کے لئے شہباز شریف کو نامزد کر دیا گیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite