پارٹی ٹوٹنے کا خدشہ،بالآخر مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے چوہدری نثار کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو لیگی دھڑوں کا بھی منانے کا فیصلہ ‘وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا چوہدری نثار علی خان کو بھی اہم ذمہ داریاں دینے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق شہبا زشر یف رواں ہفتے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار احمد سمیت دیگر مرکزی رہنما ئوں سے اہم ملاقاتوں ا سلسلہ شروع ہوجائے گا آئندہ چند دنوں میں بڑی تبدیلیاں

رونما ہونگی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے عملی طور پر پارٹی کی باگ ڈور سنبھال لی ہے اس تناظر میں انہوں نے نہ صرف ناراض لیگی دھڑوں کو منانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ پارٹی کے اندر پائی جانے والی اختلافی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا بھی عزم کیا ہے ، اس سلسلے کی پہلی کڑی میں رواں ہفتے ہی محمد شہباز شریف اور چودھری نثار علی کی اہم ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف بھرپور اعتماد کیساتھ چودھری نثاراحمد کو پارٹی کی اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد شہباز شریف نے ناراض دھڑوں کو منانے کیحوالے سے محمدنواز شریف کو اعتماد میں لیتے ہوئے تمام معاملات کو معمول پر لانے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
Copyright © 2017 NewsSite